وزیراعظم عمران خان سے چیئرمین سینیٹ صادق سنجرانی اور ڈپٹی چیئرمین مرزاآفریدی نے ملاقات کی،وزیراعظم نے صادق سنجرانی اورمرزاآفریدی کو منتخب ہونے پر مبارکباد دی۔
نجی ٹی وی کے مطابق صادق سنجرانی اور ڈپٹی چیئرمین سینیٹ نے اعتماد کرنے پر وزیراعظم کاشکریہ اداکیا،ملاقات میں قانون سازی کرعمل کو تیزکرنے اورپارلیمانی امورپرتبادلہ خیال کیاگیا،وزیراعظم نے ہدایت کی کہ عوامی فلاح بہبود کیلیے موثر قانون سازی کی جائے ۔