مذہبی اسکالر انجینیئرمحمد علی مرزا قاتلانہ حملے میں زخمی ،ملزمان گرفتار

گزشتہ روز ہفتہ وارلیکچر کے دوران حملہ آور نے انجینیئرمحمد علی مرزا پر چاقو سے وار کیا تھا

March 15, 2021 · اہم خبریں, قومی
گزشتہ روز ہفتہ وارلیکچر کے دوران حملہ آور نے انجینیئرمحمد علی مرزا پر چاقو سے وار کیا تھا

گزشتہ روز ہفتہ وارلیکچر کے دوران حملہ آور نے انجینیئرمحمد علی مرزا پر چاقو سے وار کیا تھا

جہلم میں مذہبی اسکالر انجینیئرمحمد علی مرزا قاتلانہ حملے میں زخمی ہوگئے، پولیس نے مقدمہ درج کرکے دوملزمان کوگرفتارکرلیا۔
گزشتہ روز جہلم میں ہفتہ وارلیکچر کے دوران حملہ آور نے انجینیئرمحمد علی مرزا پر چاقو سے وار کیا،جس سے محمد علی مرزا کے بازو پرمعمولی زخم آیا۔
پولیس کا کہنا ہے کہ حملہ آورکی شناخت لاہورکے رہائشی شہزاد علی کے نام سے ہوئی ہے، تھانہ سٹی میں مقدمہ درج کرکے 2 ملزمان کو گرفتار کر لیا گیا ہے۔