وزیراعظم عمران خان کے معاون خصوصی برائے سیاسی روابط ڈاکٹر شہباز گِل کو لاہور ہائیکورٹ میں پیشی پر انڈے مارے گئے اور سیاہی پھینکی گئی۔
شہباز گل ایک کیس میں پیشی کیلئے لاہور ہائیکورٹ پہنچے تھے جہاں ان کو 2 انڈے مارے گئے جب کہ ان پر سیاہی بھی پھینکی گئی جو کہ ان کے ماتھے اور ہاتھ پر لگی۔
بعد ازاں شہباز گل کا میو اسپتال میں چیک اپ کیا گیا۔ پھینکی گئی سیاہی سے شہباز گل کی بائیں آنکھ متاثر ہوگئی۔
ڈاکٹر کے مطابق سیاہی میں موجود کیمیکل نے شہباز گل کی آنکھ میں انفیکشن کردیا ہے۔ ڈاکٹرزنے شہباز گل کی بائیں آنکھ پر ٹریٹمنٹ کے بعد پٹی لگا دی ہے۔