ایک تولہ سونے کی قیمت میں 150 روپے کا اضافہ

اضافے کے بعد ملک میں سونے کی فی تولہ قیمت ایک لاکھ 7 ہزار 150 روپے ہوگئی

               
March 15, 2021 · کامرس
بین الاقوامی بلین مارکیٹ میں فی اونس سونے کی قیمت 30 ڈالر کے اضافے سے 1777ڈالر کی سطح پر پہنچ گئی

بین الاقوامی بلین مارکیٹ میں فی اونس سونے کی قیمت 30 ڈالر کے اضافے سے 1777ڈالر کی سطح پر پہنچ گئی

ملک میں کاروباری ہفتے کے پہلے روز پیر کو سونے کی فی تولہ قیمت میں 150 روپے کا اضافہ ہوا ہے۔
سندھ صرافہ بازار جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق 150 روپے اضافے کے بعد ملک میں سونے کی فی تولہ قیمت ایک لاکھ 7 ہزار 150 روپے ہوگئی ہے۔
صرافہ ایسوسی ایشن کے مطابق 10 گرام سونے کی قدر 120 روپے اضافے سے 91 ہزار 864 روپے ہے۔
ایسوسی ایشن کے مطابق عالمی صرافہ میں سونے کی فی اونس قیمت 4 ڈالر اضافے سے ایک ہزار 731 ڈالر ہے۔