کراچی: اورنگی ٹاؤن پانچ نمبر میں رینجرز کی موبائل پر حملے میں ایک اہلکار جاں بحق اور 2 اہلکاروں سمیت 5 افراد زخمی ہوگئے۔
ذرائع نے بتایا کہ رینجرز اہلکار سنیپ چیکنگ میں مصروف تھے کہ دہشت گردوں نے حملہ کردیا۔
ذرائع کے مطابق واقعہ کے بعد پولیس اور رینجرز کی مزید نفری اورنگی ٹاؤن پانچ نمبر پہنچ گئی۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ واقعہ میں جاں بحق اور زخمی ہونے والے افراد کو اسپتال منتقل کیا جارہا ہے۔
موقع پر موجود عینی شاہدین نے بتایا کہ واقعہ میں رینجرز موبائل، ایک کار اور موٹرسائیکل کو نقصان پہنچا۔