ٹنڈوالہیار میں ڈمپر کی رکشہ کو ٹکر، 4افراد جاں بحق
ٹنڈوالہیار میں تیز رفتار ڈمپر کی رکشے کو ٹکر سے 4 افراد جاں بحق ہوگئے، مرنیوالوں میں مياں، بیوی، بيٹا اور بھتيجا شامل ہیں۔
ٹنڈوالہیار میں تیز رفتار ڈمپر کی رکشے کو ٹکر سے 4 افراد جاں بحق ہوگئے، مرنیوالوں میں مياں، بیوی، بيٹا اور بھتيجا شامل ہیں
ٹنڈوالہیار کے پیارو لونڈ روڈ پر تیز رفتار ڈمپر نے رکشہ کو ٹکر مار دی، حادثے میں رکشہ سوار ايک ہی فیملی کے 4 افراد جاں بحق ہوگئے، جن میں میاں، بیوی، بیٹا اور بھتیجا شامل ہیں۔
ذرائع کے مطابق لاشوں کو اسپتال منتقل کرنے کیلئے ایمبولینس میسر تھی اور نہ ہی مردہ خانے میں کوئی ملازم تھا، پولیس موبائل میں لاشیں سول اسپتال منتقل کی گئیں، جہاں لوگوں نے تالہ توڑ کر لاشیں مردہ خانے میں رکھیں۔