وزیراعظم عمران خان کے معاون خصوصی برائے سیاسی روابط ڈاکٹر شہباز گِل پر انڈے اور سیاہی پھینکنے کا مقدمہ درج کرلیا گیا۔
لاہور کے تھانہ پرانی انارکلی میں ہائیکورٹ کے ڈی ایس پی سیکیورٹی کی مدعیت میں مقدمہ درج کیا گیا۔
مقدمے میں تین زیر حراست ملزمان کو نامزد کیا گیا ہے جن میں عتیق، طارق اور غلام عباس شامل ہیں۔
خیال رہے کہ شہباز گل ایک کیس میں پیشی کیلئے لاہور ہائیکورٹ پہنچے تھے جہاں ان کو 2 انڈے مارے گئے جبکہ ان پر سیاہی بھی پھینکی گئی جو کہ ان کے ماتھے اور ہاتھ پر لگی۔
بعدازاں بعد ازاں شہباز گل کا میو اسپتال میں چیک اپ کیا گیا۔ پھینکی گئی سیاہی سے شہباز گل کی بائیں آنکھ متاثر ہوگئی۔