وزیر اعظم کے معاون خصوصی شہبازگل نے اپنے اوپر سیاہی پھینکنے اورانڈے مارنے والوں کو معاف کردیا۔
انہوں نے ٹویٹ کیا کہ مجھ پر حملہ کرنے والوں کو معاف کرتا ہوں، کسی غریب اورنا سمجھ کو جیل میں نہیں دیکھنا چاہتا۔
شہبازگل نے لکھا گزارش ہے کہ ان کے ساتھ کوئی برا سلوک نہ کیا جائے۔ گزشتہ روز عدالت میں لیگی قیادت کی ایما پرمجھ پرحملہ کیا گیا۔ اخلاق سے گرے لوگ دیہاڑی دارافراد کا استعمال کر رہے ہیں۔
خیال رہے کہ لاہور ہائی کورٹ نے بھی معاملے کا نوٹس لے رکھا ہے۔ جسٹس ملک شہزاد احمد نے سی سی ٹی وی فوٹیج سے حملہ آوروں کی شناخت کر کے ذمہ داروں کے خلاف کارروائی کا حکم دیا ہے۔
جسٹس ملک شہزاد احمد خان نے ریمارکس دیے کہ ہائی کورٹ میں آنے والا ہر شحص قابل احترام ہے اور شہباز گل پر سیاہی اورانڈے پھینکنے کے واقعے پر تشویش ہے۔