سندھ کابینہ کے اجلاس میں الیکشن کمیشن پراعتماد کا اظہار کیا گیا ہے۔
نجی ٹی وی کے مطابق سندھ کابینہ کے اجلاس کے دوران الیکشن کمیشن کے حق میں قرارداد بھی منظور کی گئی ہے۔ قرارداد میں وفاقی حکومت کی جانب الیکشن کمیشن کو متنازع بنانے کے عمل کی مذمت کی گئی ہے۔
قراردار میں الیکشن کمیشن اوراراکین کی کارگردی کو بھی سراہا گیا ہے۔ اجلاس کے دوران کابینہ اراکین کا کہنا تھا کہ الیکشن کمیشن پاکستان کا آئینی ادارہ جو آئین کے تحت کا م کرتا ہے۔
اراکین نے کہا کہ الیکشن کمیشن کو آئینی ذمے داریاں پوری کرنے سے نہ روکا جائے اور انکی آئینی ذمہ داریوں میں کوئی رکاوٹ بھی نہ کھڑی جائے۔