پی ڈی ایم سربراہی اجلاس سے قبل نوازشریف،فضل الرحمن اورآصف زرداری کا ٹیلیفونک رابطہ ہوا ہے۔
ذرائع کے مطابق آصف زرداری کاکہناہے کہ حکمرانوں کی عاقبت نااندیشی ملکی سیاست کو ناقابل تلافی نقصان پہنچارہی ہے،سابق صدرنے پی ڈی ایم کوعوام کے مسائل کے حوالے سے نجات دہندہ قراردیا۔
ذرائع کے مطابق نوازشریف نے پی ڈی ایم کو کامیاب بنانے کےلیے اتفاق رائے سے فیصلے کرنے کی رائے دی، آصف زرداری نے استعفوں سمیت تمام امورپرایک دوسرے کا موقف کھلے دل سے سننے پرزوردیا۔
ذرائع کے مطابق آصف زرداری کاکہناہے کہ پی ڈی ایم کا اتحاد حکمرانوں کے اوچھے ہتھکنڈوں کا مل کر مقابلہ کرے گا، آصف زرداری نے مختلف نظریات کے باوجود پی ڈی ایم اتحاد کو ناگزیر قرار دیا۔