جہلم میں دن دیہاڑے میٹر ک کی طالبہ کو اغواکیا گیا لیکن پولیس نے بر وقت کارروائی کرتے ہوئے گاڑی کو ٹریس کیا اور طالبہ کو بازیاب کروا لیا ۔
دسویں جماعت کی طالبہ اپنے والد کے ساتھ سکول سے گھر جارہی تھی کہ راستے میں کالے رنگ کی گاڑی میں سوار ملزما ن نے والد کو ٹانگ مارکر گرایا اورلڑکی کو گاڑی میں ڈال کر لے گئے تاہم پولیس نے فوری طورپرگاڑی کو ٹریس کیا اوربچی کو بازیاب کروا کر اس کے والد کے حوالے کر دیاہے ۔جہلم کے داخلی اور خارجی راستوں پر بھی پولیس کی بھاری نفری تعینات ہے ۔
پولیس کا کہناتھا کہ لڑکی کو سبزی منڈی موڑ کے قریب سے اغواءکیا گیا تاہم ابھی بچی اور والد کو تھانہ سٹی میں نہیں لایا گیاہے اور نہ ہی باقاعدہ کوئی درخواست دائرکی گئی ہے لیکن پولیس نے تحقیقات کا آغازکردیا ۔لڑکی کا نام قرةالعین بتایا جارہاہے ۔پنجاب حکومت نے واقعہ کا نوٹس لے لیاہے اور ترجمان کا کہناتھا کہ معاملے کو براہ راست آئی جی پنجاب خود دیکھیں گے ۔