فواد چوہدری نے کہاہے کہ اسلحہ لائسنس کو اب ہم خود ریگولیٹ کریں گے، وفاقی کابینہ نے7.8 ارب روپے کے رمضان پیکج کی منظوری دیدی ۔
فاقی وزیر سائنس و ٹیکنالوجی فواد چوہدری نے کابینہ اجلاس کے بعد پریس کانفر نس کرتے ہوئے کہا کہ کوروناکی پہلی لہرکاکامیابی سے مقابلہ کیااور اب کوروناکی تیسری لہرکاسامناہے، وزیراعظم نے کوروناکی تیسری لہرپرتشویش کااظہارکیا،پاکستان میں کوروناکی وجہ سے کم نقصان ہوا۔
ان کا کہناتھا کہ 10 بڑے خسارے میں رہنے والے اداروں کاآڈٹ کرایاجائےگا،ایم ڈی نیشنل بک فائونڈیشن کی تعیناتی کی منظوری دی گئی ہے، کراچی پورٹ ٹرسٹ کے نئے چیئرمین کی تعیناتی جلد ہوگی۔ جبکہ افغان پناہ گزینوں کیلیے اسمارٹ کارڈکے اجراکی منظوری بھی دیدی گئی ہے ۔انہوں نے کہا کہ گیس کانیا نظام وضع کیاجارہاہے، رواں سال ساڑھے4 لاکھ نئے گیس میٹرزلگائے گئے۔
ان کا کہناتھا کہ پی ڈی ایم میں سارے سیاسی یتیم جمع ہیں،مہنگائی کم کرنااولین ترجیح ہے، حکومت کوتباہ حال معیشت ورثے میں ملی،قرضوں کے بو جھ سے نمٹناآسان نہیں ،وزیراعظم کی کوشش ہے مہنگائی کابوجھ عام آدمی پرکم پڑے۔
انہوں نے کہا کہ وفاقی کابینہ نے7.8 ارب روپے کے رمضان پیکج کی منظوری دے دی ہے ۔انہوں نے شفاف الیکشن کے حوالے سے کوئی بات نہیں ماننی،شفاف انتخابات کاانعقادپی ٹی آئی منشورکاحصہ ہے، کوشش ہے آئندہ انتخابات الیکٹرانک ووٹنگ کے ذریعے ہوں۔
فواد چوہدری کا کہناتھا کہ یوٹیلیٹی اسٹورز کارپوریشن جو تباہ شدہ ادارہ تھا اس سال وہ خسارے سے باہر آجائے گا۔ 85 بڑے ادارے نقصان میں تھے، اب 85 میں سے 51 ادارے منافع میں آگئے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ کابینہ نے کورونا کے بڑھتے کیسز پر تشویش کا اظہار کیا ہے۔ وزیراعظم نےکوروناکی تیسری لہرپرتشویش کااظہار کیا ہے۔ کورونا وبا کے دوران دنیا کے مقابلے میں ہماری معشیت اور جانی نقصان کم رہا۔
پریس کانفرنس کرتے ہوئے وفاقی وزیر برائے صنعت و پیداوار حماد اظہر نے کہا کہ کا بینہ نے7 ارب 80 کروڑ روپے کے رمضان پیکیج کی منظوری دی ہے۔ رمضان میں 19 اشیا پرسبسڈی دی جائے گی۔
وفاقی وزیر حماد اظہر نے کہا کہ جولائی سے جنوری بڑی صنعتوں کی پیداوار7 اعشاریہ 89 فیصد رہی۔ معیشت درست سمت میں ہے اور ڈالرکی قیمت میں بھی کمی آئی ہے۔ زرمبادلے کے ذخائر بڑھ رہے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ پچھلے سال یوٹیلیٹی اسٹورزکی سیل 10 ارب تھی۔ اب یوٹیلیٹی اسٹورز کی سیل 100 ارب تک جائے گی۔ اس وقت انڈسٹری اچھے نمبرز میں جاتی ہوئی نظر آرہی ہے۔ عالمی اداروں کی پیشن گوئیوں سے بھی بہتر گروتھ کی امید نظر آرہی ہے۔
حماد اظہر نے کہا کہ آئل مارکیٹنگ کمپمیز کے متعلق فیصلہ کیا گیا کہ قانون کی خلاف وزریاں کرنے والوں کے خلاف کاروائی ہوگی۔ اس حوالے سے تمام دستیاب احتساب کے آلات کو بروئے کار لایا جائے گا۔
انہوں نے کہا کہ عون عباس بپی کا بطور بیت المال سربراہ استعفی منظورکرلیا گیا ہے۔ وزیراعظم نے تمام فیڈرل سیکرٹریز کو مہینہ میں ایک بار بلوچستان دورے کی ہدایت کی ہے۔