سینیٹر شبلی فراز آج ہونے والے وفاقی کابینہ کے اجلاس میں شریک نہیں ہوئے جس کے باعث وفاقی وزیر سائنس و ٹیکنالوجی فواد چوہدری نے کابینہ اجلاس کی بریفنگ دی۔
ذرائع کا کہنا ہےکہ شبلی فراز وفاقی وزیرکا عہدہ سنھبالنے کے لیے دوبارہ حلف اٹھائیں گے، اسی لیے وہ آج وفاقی کابینہ کے اجلاس میں شریک نہیں ہوئے۔
وفاقی کابینہ نے 7.8 ارب روپے کا رمضان پیکج منظور کرلیا
ذرائع کے مطابق شبلی فراز دوبارہ سینیٹر منتخب ہوئے جس پر بطور وفاقی وزیر دوبارہ حلف اٹھائیں گے اور ان کا بطور وفاقی وزیر نوٹیفیکیشن بھی ہوگا ۔
ذرائع نے بتایا ہےکہ آج یا کل شبلی فراز کا بطور وفاقی وزیر نوٹیفیکیشن متوقع ہے ۔
خیال رہے کہ شبلی فراز 11 مارچ کی رات 12 بجے 6 سال کی مدت ختم ہونے پر سینیٹ سے ریٹائر ہوگئے تھے اس طرح بطور سینیٹر ریٹائر ہونے کے بعد ان کا وفاقی وزیر اطلاعات کا عہدہ عملًا غیر فعال ہوگیا تھا۔
تاہم اس سے قبل وہ 3 مارچ کو سینیٹ الیکشن میں دوبارہ سینیٹر منتخب ہوئے تھے اور 12 مارچ کو انہوں نے دوسری بار سینیٹر کا حلف اٹھایا تھا۔