پاکستان پیپلزپارٹی نے پاکستان ڈیموکریٹک موومنٹ (پی ڈی ایم) سے سینیٹ میں قائد حزب اختلاف کی نشست مانگ لی ہے۔
ذرائع کے مطابق پیپلزپارٹی کا موقف ہےکہ سینیٹ میں قائد حزب اختلاف پیپلزپارٹی کا ہونا چاہیے۔
دوسری جانب ذرائع کا کہنا ہے کہ ن لیگ نےسینیٹ میں اپوزیشن لیڈرکے متعلق پیپلزپارٹی کےموقف کی مخالفت کردی ہے، ن لیگ کا موقف ہے کہ قائد حزب اختلاف ن لیگ سے ہوگا۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ سینیٹ میں اپوزیشن لیڈر کے لیے ن لیگ سے سعدیہ عباسی اور اعظم نذیر تارڑ کا نام سامنےآگیا ہے جب کہ پیپلزپارٹی یوسف رضا گیلانی کو قائد حزب اختلاف بنانا چاہتی ہے۔