وزیراعظم کو کورونا بڑھنے اور معشیت کے تباہ ہونے پرفخر ہے۔فائل فوٹو
وزیراعظم کو کورونا بڑھنے اور معشیت کے تباہ ہونے پرفخر ہے۔فائل فوٹو

شاہد خاقان عباسی کی شہباز گِل پر سیاہی پھینکنے کی مذمت

پاکستان مسلم لیگ (ن) کے سینیئر نائب صدر و سابق مسلم لیگ (ن) نے وزیراعظم عمران خان کے معاون خصوصی برائے سیاسی روابط ڈاکٹر شہباز گِل پرانڈے مارنے اور سیاہی پھینکنے کے واقعے کی مذمت کی ہے۔
شاہد خاقان عباسی نےالیکشن کمیشن پر الزامات لگانے والے وزراء کو آڑے ہاتھوں لیا اور کہا کہ الیکشن کمیشن پرحکومت کے الزامات کی وجہ فارن فنڈنگ کیس ہے، پی ٹی آئی جانتی ہے کہ فیصلہ آیا تو ایک دن بھی حکومت نہیں ٹہر سکے گی۔
انہوں نے شہباز گل پر سیاہی پھینکنے کی مذمت کی اور کہا کہ جو لوگوں کو گالیاں دے ، اسے حفاظت کا بندوبست بھی کرنا چاہیے۔
خیال رہے کہ شہباز گل ایک کیس میں پیشی کیلئے لاہور ہائیکورٹ پہنچے تھے جہاں ان کو 2 انڈے مارے گئے جبکہ ان پر سیاہی بھی پھینکی گئی جو کہ ان کے ماتھے اور ہاتھ پر لگی۔
بعدازاں شہباز گل کا میو اسپتال میں چیک اپ کیا گیاتھا۔ پھینکی گئی سیاہی سے شہباز گل کی بائیں آنکھ متاثر ہوگئی تھی۔