کراچی: رینجرز پر حملے کی تحقیقات کیلیے مختلف ٹیمیں تشکیل دیدی گئیں

دھماکہ کالعدم، علیحدگی پسند تنظیموں اور متحدہ لندن کی مشترکہ کارروائی ہوسکتی ہے، تفتیش کار

March 16, 2021 · اہم خبریں, قومی
دھماکہ کالعدم، علیحدگی پسند تنظیموں اور متحدہ لندن کی مشترکہ کارروائی ہوسکتی ہے، تفتیش کار

دھماکہ کالعدم، علیحدگی پسند تنظیموں اور متحدہ لندن کی مشترکہ کارروائی ہوسکتی ہے، تفتیش کار

اورنگی ٹائون میں رینجرز پر دہشتگردانہ حملے کی تحقیقات میں پیشرفت سامنے آئی ہے۔
رینجرز پر حملہ کرنے والے دہشتگردوں کی گرفتاری کے لیے مختلف ٹیمیں تشکیل دے دی گئی ہیں جبکہ حساس اداروں کی تفتیشی ٹیموں نے جائے وقوعہ کا دورہ کیا ہے۔
رینجرز پولیس اور سی ٹی ڈی کی تفتیشی ٹیمیں بھی معاملے کی تہہ تک پہنچنے کے لیے کوشاں ہیں۔
تفتیش کاروں کا کہنا ہے کہ دھماکہ کالعدم، علیحدگی پسند تنظیموں اور متحدہ لندن کی مشترکہ کارروائی ہوسکتی ہے۔