مسلم لیگ ن کے مرکزی رہنما و سابق وزیراعظم شاہد خاقان عباسی نے کہا ہے کہ پی ڈی ایم کی 9 جماعتیں پیپلز پارٹی سے خوش نہیں ہیں۔
پی ڈی ایم اجلاس سے متعلق گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ جو جماعت پی ڈی ایم سے باہر جائے گی اپنا نقصان کرے گی۔
انہوں نے کہا کہ ہمیں نقصان ضرورہو گا لیکن پی پی کے جانے سے پی ڈی ایم ختم نہیں ہو گی۔
ان کا کہنا تھا کہ پیپلز پارٹی کے علاوہ 9 جماعتیں لانگ مارچ کے بعد استعفوں پر متفق تھی، پی ڈی ایم کے سارے فیصلے اتفاق رائے سے ہوتے ہیں۔
شاہد خاقان عباسی نے کہا کہ نوازشریف کو واپس بلانے کا مطالبہ درست نہیں، زرداری صاحب نےبہت سی باتیں کیں جن سے میں اتفاق نہیں کرتا، انہوں نے جو باتیں کیں ان کاآج کی میٹنگ سے کوئی تعلق نہیں تھا۔
انہوں نے کہا کہ پیپلزپارٹی فیصلہ نہیں کرے گی تو پی ڈی ایم کو فیصلہ کرنا پڑے گا۔
ان کا مزید کہنا تھا کہ اب جو ہو گا رمضان کے بعد ہو گا، ایک بڑی جماعت مستعفی نہ ہو تو سب کچھ بےاثر ہو جاتا ہے۔