اسلام آباد: آصف زرداری کے مشورہ کے بعد وزیرداخلہ شیخ رشید نے بھی نواز شریف کو وطن واپسی کے لیے پیشکش کر دی ہے ہے۔
انہوں نے کہا نواز شریف واپس آنا چاہتے ہیں تو چوبیس گھنٹے میں اجازت نامہ دے سکتے ہیں، نوازشریف نے خود اپنے پاسپورٹ کی تجدید نہیں کروائی، وہ واپس نہ آنے کے لیے ہی باہر گئے ہیں۔
وزیر داخلہ شیخ رشید نے کہا ہے کہ نوازشریف کے پاسپورٹ کی تجدید نہیں ہوئی اگر وہ پاکستان آنا چاہیں تو 24 گھنٹوں میں اجازت دے سکتے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ پی ڈی ایم نے مارچ ملتوی کر کے بہت اچھا فیصلہ کیا ہے۔ پہلے بھی کہا تھا اسلام آباد آئیں گے تو قانون کا احترام کریں گے۔ فضل الرحمان سےکہا تھا کہ آپ سے ہاتھ ہوگا۔ 6مہینے سے ملک کا کوئی کونہ نہ چھوڑا جہاں انہوں نے جلسہ نہ کیا ہو۔
شیخ رشید کا کہنا تھا کہ پی ڈی ایم عمران خان کو شکست نہیں دے سکتی ۔ پی ڈی ایم سےکہوں گا کہ اسمبلی میں آئیں۔ ان کا کہنا تھا کہ مسلم لیگ ن میں2سیاسی سوچ کے گروپ موجود ہیں۔
وزیرداخلہ نے کہا کہ بیرون ملک کئی برسوں سے تعینات افسران کو تبدیل کرنیکا فیصلہ کیا ہے۔ وزارت داخلہ میں 18،18سالوں سے بیٹھے افسروں کو تبدیل کریں گے۔
شیخ رشید بتایا کہ کویت نے2011ء سے پاکستانیوں کےلیے ویزے بند کیے ہوئے ہیں وہ جلد کھل جائیں گے۔