وفاقی وزیر برائے اطلاعات و نشریات سینیٹر شبلی فراز نے کہا ہے کہ حکومت صحافیوں کے مسائل کے حل کے لیے کوشاں ہے۔ ایسا نظام لا رہے ہیں کہ صحافیوں کو وقت پر تنخواہیں ملیں۔
تقریب سے خطاب کرتے ہوئے شبلی فراز نے کہا کہ حکومت کے اچھے کام کی تعریف غلطیوں کی نشاندہی کی جائے۔ پریس کلبز کی ممبرشپس کو صاف شفاف بنایا جائے۔ صحافیوں کے تحفظ کے حوالے سے پارلیمنٹ میں بل لا رہے ہیں۔
سینیٹر شبلی فراز نے کہا کہ صحافیوں کی تنخواہوں کا معاملہ سنجیدہ ایشو ہے۔ صحافیوں کےتحفظ کے لیے لائے گئے بل کو اسمبلی میں اپوزیشن نے رد کردیا۔ اپوزیشن کےاقدام سے مجھے کافی تکلیف پہنچی۔
انہوں نے کہا کہ نئے دور کے تقاضوں کو بھی مد نظر رکھنا ہوگا۔ آج کے دور میں جس کے پاس کیمرا اور فون ہے صحافی ہے۔ صحافیوں کی جسمانی اور مالی سیکیورٹی پر حکومت پرعزم ہے۔