پاکستان پیپلز پارٹی (پی پی پی) کے رہنما اور سابق وزیر داخلہ رحمان ملک نے کہا ہے کہ نواز شریف کی وطن واپسی سے متعلق آصف زرداری کا بیان حقائق پر مبنی ہے۔
رحمان ملک کا کہنا تھا کہ آصف زرداری کا بیان بڑا واضح اور جمہوری ہے۔
انہوں نے کہا کہ زرداری صاحب نے سی اے سی کے فیصلے کو پی ڈی ایم کے سامنے رکھا۔ سنٹرل ایگزیکٹو کمیٹی پیپلز پارٹی کی ایک سپریم باڈی ہے۔
رہنما پیپلز پارٹی کا کہنا تھا کہ آصف زرداری نے کہیں نہیں کہا ہے کہ پی ڈی ایم ٹوٹ گیا ہے، سنٹرل ایگزیکٹو کمیٹی کا آئندہ فیصلہ پی ڈی ایم کے سامنے رکھا جائے گا۔
آصف زرداری نے کہا کہ زرداری صاحب کے بیان کے حوالے سے پی ڈی ایم کے خلاف پروپیگنڈہ کیا جا رہا ہے۔
ان کا کہنا تھا کہ مولانا فضل رحمان نے بھی آج نواز شریف کو وطن واپس آنے کا مشورہ دیا۔
رحمان ملک نے کہا کہ کل پاکستان ڈیموکریٹک موومنٹ (پی ڈی ایم) اجلاس میں مولانا فضل الرحمان کا غصہ بجا تھا، مولانا صاحب کو پی ڈی ایم کے 7 ووٹ نہ ملنے پر ناراضگی کا حق بنتا ہے۔
پیپلز پارٹی کے رہنما کا کہنا تھا کہ 7 سینیٹرز کی شناحت نہ کی گئی تو مستقبل میں پھر پی ڈی ایم کو مسئلہ پیش آئے گا۔