وفاقی وزیر فواد چوہدری کا کہنا ہے کہ حکومت جلد ڈیجیٹل پالیسی کا اعلان کریگی جس میں سرکاری اشتہارات کا ایک بجٹ ڈیجٹل میڈیا کو بھی فراہم کیا جائے گا۔
اسلام آباد میں آزادی اظہار رائے کے عنوان کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے فواد چوہدری نے کہا کہ پاکستان میں دیگر مسلمان ممالک کی نسبت زیادہ آزادی ہے، جو آزادیاں ہمارے میں ہیں کسی مسلم تھرڈ ورلڈ میں نہیں۔
فواد چوہدری نے ڈیجیٹل میڈیا کے حوالے سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ آنے والے دور میں ڈیجیٹل میڈیا مزید ترقی کرے گا چاہے کوئی اسے تسلیم کرے یا نہ کرے۔ روایتی میڈیا میں کام کرنے والے صحافیوں کو اس کیلیے تیار رہنا چاہیے۔
حکومت جلد ڈیجیٹل پالیسی کا اعلان کرے گا، ڈیجیٹل میڈیا کو سرکاری اشتہارات دیے جائیں گے، وفاقی وزیر
Ummat News Latest Urdu News in Pakistan Politics Headlines Videos