حکمران اخلاقی طور پر حکومت کرنے کا جواز کھو بیٹھے ہیں۔فائل فوٹو
حکمران اخلاقی طور پر حکومت کرنے کا جواز کھو بیٹھے ہیں۔فائل فوٹو

پیپلز پارٹی مستقبل میں پی ڈی ایم میں نہیں چل سکے گی۔عبدالغفور حیدری

جمعیت علمائے اسلام(جے یو آئی) کے سیکریٹری جنرل عبدالغفور حیدری کا کہنا ہےکہ پیپلز پارٹی مستقبل میں پاکستان ڈیمو کریٹک موومنٹ (پی ڈی ایم) میں نہیں چل سکے گی۔

نجی ٹی وی کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے جے یوآئی کے رہنما عبدالغفور حیدری نے پیش گوئی کرتے ہوئے کہا کہ پیپلز پارٹی مستقبل میں پی ڈی ایم میں نہیں چل سکے گی، ہم اکیلے بھی اس پوزیشن میں ہیں کہ بہت بڑا ملین مارچ کریں ۔

عبدالغفور حیدری کا کہنا تھا کہ  آصف علی زرداری کی تقریرکا بہت افسوس ہوا لیکن جس طرح حکومت نے چیئرمین سینیٹ کا الیکشن جیتنے کے لیے ہر حربہ استعمال کیا اسی طرح ہم پی ڈی ایم کو بچانے کے لیے ہر حربہ استعمال کریں گے ۔

ان کا کہنا تھا کہ مولانا فضل الرحمن مختلف الخیال جماعتوں کو ساتھ لے کرچل رہے ہیں، کل آصف زرداری نے جو گفتگو کی ہم سمجھ رہے تھے کہ شاید خداحافظ ہی رہ گیا ہے،مولانا فضل الرحمن نے اس موقع پر بھی دانشمندی کا ثبوت دیا اور پیپلزپارٹی سے درخواست کی کہ ٹھیک ہے کل اپنی میٹنگ کرلیں اوراطمینان قلب کے ساتھ استعفے تیار رکھیں۔

انہوں نے کہا کہ بہت سارے مراحل آئے جب اپوزیشن جماعتیں ہمارے ساتھ نہیں رہیں،پی ڈی ایم بنی تو توقعات بڑھ گئیں کہ اپوزیشن جماعتیں ایک پلیٹ فارم پرآگئیں، شاید اب لانگ مارچ میں لوگ زیادہ نہ ہوں، ہمارےپہلے لانگ مارچ میں 17 لاکھ سے زائد افراد تھے،ہم اگر17 سے 20 لاکھ افراد لے آئیں اور دو چار دن بیٹھ جائیں بقول بلاول بھٹو ہمیں بم مارنا ہے تو بم مارنے کا وقت پھرکب آنا تھا؟۔

سیکریٹری جنرل جے یو آئی کا مزید کہنا تھا کہ جب زرداری صاحب نے گفتگو فرمائی تو عجیب سا لگا، گفتگو سے اندازہ ہورہا تھا کہ یہ بنانے والی باتیں نہیں بگاڑنے والی باتیں ہیں، ہم نے کوئی دوری پیدا نہیں کہ ہم نہیں چاہتے کہ پیپلزپارٹی پی ڈی ایم سے الگ ہو، پیپلزپارٹی کے جواب کا انتظار ہے ہم چاہتے ہیں کہ سلیکٹڈ حکومت کا خاتمہ ہو۔