سندھ ہائیکورٹ نے لوگوں کو کتوں کے کاٹنے سے متعلق کیس میں پیپلزپارٹی کے دوارکان سندھ اسمبلی کی رکنیت معطل کردی۔
نجی ٹی وی کے مطابق سندھ ہائیکورٹ سکھر بنچ نے لوگوں کو کتوں کے کاٹنے سے متعلق کیس کا تحریری فیصلہ جاری کردیا،عدالت نے پیپلزپارٹی کی مرکزی رہنما رکن سندھ اسمبلی فریال تالپوراور ملک اسد سکندر کی رکنیت معطل کردی اور صوبائی الیکشن کمیشن کو دونوں ارکان کی رکنیت معطلی کا نوٹیفکیشن جاری کرنے کاحکم دیدیا۔
واضح رہے کہ گزشتہ سماعت پرعدالت نے کتوں کے کاٹنے کے واقعات پر سخت برہمی کااظہار کیا تھا اورایم پی ایز کو واقعات کی روک تھام کیلیے اقدامات کی ہدایت کی تھی تاہم ارکان اسمبلی کی جانب سے کوئی رپورٹ جمع نہیں کرائی گئی جس پرعدالت نے رکنیت معطلی کاحکم دیدیا۔