الیکشن کمیشن کو فیصل واوڈا کے خلاف درخواست کی سماعت کا آئینی اختیار ہے، وکیل ای سی پی کے دلائل
الیکشن کمیشن کو فیصل واوڈا کے خلاف درخواست کی سماعت کا آئینی اختیار ہے، وکیل ای سی پی کے دلائل

فیصل واوڈا امریکی شہریت چھوڑنے کی تاریخ پوچھنے پرآگ بگولہ ہو گئے

پاکستان تحریک انصاف کے سینیٹر فیصل واوڈا صحافیوں کی جانب سے امریکی شہریت چھوڑنے کی تاریخ پوچھنے پرآگ بگولہ ہو گئے اور ہاتھوں کے ساتھ اشارے کرتے ہوئے مزید مصالحہ لگانے کا مشور ہ دیدیا اورکہا کہ اگر پیسے کم پڑ جائیں تو مجھ سے لے لینا ۔

الیکشن کمیشن میں فیصل واوڈا کی نااہلی سے متعلق کیس کی سماعت ہوئی ، فیصل واوڈا نے پیش ہوکر اپنے خلاف تمام نااہلی کی درخواستوں کو مسترد کرنے کی درخواست کی ، چیف الیکشن کمیشن کی سربراہی میں چار رکنی بینچ نے سماعت کی ۔

فیصل واوڈا جب الیکشن کمیشن سے باہر نکلے تو انہوں نے میڈیا سے مختصر گفتگو کی لیکن جب سینئر صحافی مطیع اللہ جان نے ان سے امریکی شہریت چھوڑنے کی تاریخ جاننے کیلیے سوال کیا تو وہ بھڑک اٹھے ۔

فیصل واوڈا نے جواب دیتے ہوئے کہا کہ ” آپ کے سفید بال شائد کم بھی ہو جائیں توآپ مجھ تک نہیں پہنچ سکتے ،آج آپ وی لاگ بنائیے گا اور لوگوں کو بتائیے گا کہ میں مصالحہ لگا رہاہوں ، جھوٹا مصالحہ ، ضرورت پڑے تو شان کا لینا اور پیسے کم پڑ جائیں تو وہ بھی مجھ سے لے لینا ۔ فیصل واوڈا غصے میں بولتے ہوئے اپنی گاڑی میں بیٹھ گئے اور وہاں سے چلے گئے ۔فیصل واوڈا کا کہناتھا کہ پی ڈی ایم کے سیاسی لاوارثوں نے میرے خلاف سیاسی کیس بنایاہے ۔