پاکستان پیپلزپارٹی نے سینیٹ میں اپنا اپوزیشن لیڈر لانے کا فیصلہ کرلیا۔ پی پی کی جانب سے شیری رحمان کو اپوزیشن لیڈر نامزد کیے جانے کا امکان ہے۔
ذرائع کے مطابق پیپلز پارٹی کے پاس سینیٹ میں اپنے 21 ووٹ ہیں، اے این پی اور بی این پی مینگل نے بھی پیپلزپارٹی کو حمایت کی یقین دہانی کرا دی۔ اے این پی اور بی این پی مینگل کے سینیٹ میں دو، دو ارکان ہیں۔ پیپلز پارٹی 25 سینٹرز کے دستخطوں سے درخواست چند روز میں سینیٹ سیکرٹریٹ جمع کروائے گی۔
ادھر مسلم لیگ نون بھی سینیٹ میں اپوزیشن لیڈر کے امیدوار کے لیے ڈٹ گئی۔ شاہد خان عباسی نے کہا کہ پی ڈی ایم نے اپوزیشن لیڈر کا عہدہ ن لیگ کو دیا تھا، پی ڈی ایم کا اتفاق تھا کہ ن لیگ اپوزیشن لیڈر نامزد کرے گی، ن لیگ نے اعظم نذیر تارڑ کو اپوزیشن لیڈر نامزد کر دیا ہے۔