پشاورہائیکورٹ کے باہر کیپٹن(ر)صفدرپر انڈہ پھینک دیاگیا۔
نجی ٹی وی کے مطابق لیگی رہنما کیپٹن (ر)صفدرمقدمے کی سماعت کیلیے ہائیکورٹ آئے تھے کہ عدالت کے باہر ان پرانڈہ پھینکنے کی کوشش کی گئی ،انڈہ کیپٹن (ر)صفدر کے بجائے کارکن کا جالگا
کیپٹن صفدر اسے مارنے کے لیے دوڑے تو وہ رکشہ میں بیٹھ کر فرار ہوا۔ کیپٹن صفدر اور ان کے حامیوں نے نامعلوم شرپسندوں کے خلاف نعرے بازی کی۔ بعدازاں کچھ دیر بعد پشاور پولیس انڈے پھینکنے والے شخص کو گرفتار کرنے میں کامیاب ہوگئی۔
واضح رہے کہ چند روز قبل لاہورکی مقامی عدالت میں پی ٹی آئی رہنما شہبازگل پر سیاہی اورانڈے پھینکے گئے تھے جس پر پولیس نے سیاسی اور انڈوں پھینکنے والوں کو گرفتارکرلیاتھا۔