موٹر وے زیادتی کیس کا فیصلہ محفوظ۔20 مارچ کو سنایا جائے گا

ملزمان عابدملہی اور شفقت کو متاثرہ خاتون نے شناخت کرلیا،ملزمان کے ڈی این اے بھی میچ کرگئے تھے۔

               
March 18, 2021 · اہم خبریں, قومی
دونوں مجرم کیمپ جیل فیروزپور روڈ میں بند تھے۔فائل فوٹو

دونوں مجرم کیمپ جیل فیروزپور روڈ میں بند تھے۔فائل فوٹو

لاہور۔موٹر وے زیادتی کیس کا فیصلہ محفوظ کرلیاگیاجو20 مارچ کو سنایا جائے گا۔

نجی ٹی وی کے مطابق انسداد دہشتگردی عدالت نے کارروائی مکمل ہونے پر فیصلہ محفوظ کرلیا،انسداددہشتگردی عدالت کے جج ارشد حسین بھٹی نے جیل میں سماعت کی۔

ملزمان عابدملہی اور شفقت کو متاثرہ خاتون نے شناخت کرلیا،ملزمان کے ڈی این اے بھی میچ کرگئے تھے،ملزمان کیخلاف 37 گواہان نے شہادتیں ریکارڈ کرائیں ۔