وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ کا کہنا ہے پیپلزپارٹی سمجھتی ہے کہ جب ضرورت ہوگی تب استعفے استعمال کیے جائیں، ہم یوٹرن والے نہیں، یوٹرن کوئی اور لیتا ہے۔
حسین آباد میں قائم ٹیچرز ٹریننگ انسٹیٹیوٹ کے دورے کے موقع پر تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعلیٰ سندھ کا کہنا تھا کہ ہماری جماعت سمجھتی ہے جب ضرورت ہوگی تب استعفے استعمال کیے جائیں گے۔
مراد علی شاہ کا کہنا تھا کہ ہم یوٹرن والے نہیں، وہ کوئی اور لیتا ہے، سندھ حکومت کو اس سال 80 ارب روپے کم ملے ہیں، وفاق اپنی ٹیکس ریکوری میں ناکام ہوا ہے، ہم چاہتے ہیں وفاق صوبوں کو سیلز ٹیکس جمع کرنے کا اختیار دے، صوبوں نےآئین میں وفاق کوٹیکس جمع کرنے کا اختیار دیا ہے۔
ان کا کہنا تھا کہ نالوں کی صفائی میں فنڈنگ وفاق سے ملنی تھی جو اب تک نہیں ملی۔