اسلام آباد: وزیراعظم عمران خان کو وزیر دفاع پرویز خٹک نے مشورہ دیا ہے کہ موجودہ ماحول میں بلدیاتی انتخابات نہ کرائے جائیں۔
ذرائع نے بتایا کہ وزیراعظم عمران خان کو وزیر دفاع پرویز خٹک نے یہ مشورہ اس وقت دیا جب انہوں نے حکومتی رہنماؤں سے ملاقات کی۔
ذمہ دار ذرائع کے مطابق وزیراعظم عمران خان نے حکومتی رہنماؤں سے ملاقات کے دوران صوبہ پنجاب اورصوبہ خیبرپختونخوا میں بلدیاتی انتخابات جلد کرانے کی ہدایت کی۔
ذرائع نے بتایا کہ وزیراعظم نے اس موقع پر واضح طور پر ہدایات دیں کہ بلدیاتی حکومتیں عوام کی ضرورت ہیں۔ انہوں نے اس عزم کا اعادہ کیا کہ ہر صورت بلدیاتی انتخابات کروائیں گے۔
وزیراعظم نے حکومتی رہنماؤں سے ملاقات کے دوران پارٹی تنظیم کو بلدیاتی انتخابات کی تیاری کرنے کی واضح ہدایات بھی دیں۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ وزیراعظم عمران خان نے کہا کہ مقامی حکومتوں کے قیام سےعوام کے مسائل جلد حل ہوں گے۔