اسکورڈن لیڈر محمد محمود عالم نے 7ستمبر 1965 کو ایک منٹ سے بھی کم وقت میں دشمن کے پانچ جنگی طیاروں کو تباہ کرکے عالمی ریکارڈ قائم کیا
اسکورڈن لیڈر محمد محمود عالم نے 7ستمبر 1965 کو ایک منٹ سے بھی کم وقت میں دشمن کے پانچ جنگی طیاروں کو تباہ کرکے عالمی ریکارڈ قائم کیا

1965 کی جنگ کے ہیرو ایم ایم عالم کو گزرے 8 برس بیت گئے

7ستمبر 1965 کو ایک منٹ سے بھی کم وقت میں دشمن کے پانچ جنگی طیاروں کو تباہ کرکے عالمی ریکارڈ بنانے والے اسکورڈن لیڈر ایم ایم عالم کی آج 8ویں برسی منائی جا رہی ہے۔
محمد محمود عالم 6 جولائی 1935 کو بھارت کے شہر کولکتہ میں پیدا ہوئے اور 1953 میں پاک فضائیہ میں شمولیت اختیار کی۔
ایم ایم عالم نے پاکستان اور بھارت کے درمیان 1965 کی جنگ میں شجاعت اور بہادری کی ایسی لازوال تاریخ رقم کی جو رہتی دنیا تک یاد رکھی جائے گی۔
اپنی ہوا بازی کے کارناموں سے اسکوارڈن لیڈر ایم ایم عالم نے دشمن کو ناکوں چنے چبوا دیے اور دشمن کے پانچ جنگی طیارے ایک منٹ میں زمین پر مار گرائے۔
ان کا یہ کارنامہ پاک فضائیہ کی تاریخ میں ایک سنہرا باب ہے جسے ایک معجزہ تصور کیا جاتا ہے۔
سکواڈرن لیڈر محمد محمودعالم کو یہ عزاز جاصل ہے کے انھوں نے 1965 کی پاک بھارت جنگ میں سرگودھا کے محاذ پر ایک منٹ میں گرائے گئے پانچ انڈین ہنٹر جنگی طیاروں میں سے چار تیس سیکنڈ کے اندر مار گرائے تھے۔ یہ ایک عالمی ریکارڈ تھا۔ مجموعی طور پر ایم ایم عالم نے نو طیارے مار گرا‎ئے اور دو کو نقصان پہنچایا۔
ایم ایم عالم کی جرأت اور بہادری کے باعث انہیں ستارہ جرأت سے بھی نوازا گیا اور پھر یہ 1982 میں ایئر کموڈور کے عہدے سے ریٹائرڈ ہوگئے۔
قوم کے اس ہیرو کا طویل عرصے تک علالت کے بعد 18 مارچ 2013 کو 78برس کی عمر میں پھیپھڑے کے مرض سے کراچی انتقال ہوا۔ نماز جنازہ پی اے ایف بیس مسرور میں ادا کی گئی۔ مرحوم نے سوگواران میں تین بھائی اورایک بہن چھوڑے۔
اس سلسلے میں منعقدہ تقریبات میں قومی ہیرو کو خراج عقیدت بھی پیش کیا گیا۔
یادگار لاہور میں گلبرگ کے علاقے میں ایک اہم سڑک کا نام فخر پاک فضائیہ ایئر کموڈور محمد محمود عالم کے نام پر ایم ایم عالم روڈ رکھا گیا۔