ایم کیو ایم کے مطالبات تسلیم اور اتحادیوں سے کیے گئے وعدے پورے ہوں گے، عمران خان، اسد عمر کو معاملات دیکھنے کی ہدایت
ایم کیو ایم کے مطالبات تسلیم اور اتحادیوں سے کیے گئے وعدے پورے ہوں گے، عمران خان، اسد عمر کو معاملات دیکھنے کی ہدایت

وزیراعظم سے ایم کیو ایم وفد کی ملاقات، پارٹی کے بند دفاتر کھولنےکا مطالبہ

وزیر اعظم عمران خان سے اتحادی جماعت متحدہ قومی موومنٹ (ایم کیو ایم) کے وفد نے ملاقات میں پارٹی کے بند دفاتر کھولنے کا مطالبہ کردیا۔
وزیر اعظم نے کہا اتحادیوں سے کئے گئے وعدے پورے ہونگے۔
وزیر اعظم عمران خان سے ایم کیو ایم کے وفد نے آج وزیر اعظم آفس میں ملاقات کی، ملاقات میں سینئر وفاقی وزراء بھی شریک تھے ۔
ایم کیو ایم وفد کی جانب سے ایک بار پھر بند دفاتر کھولنے کا مطالبہ کیا گیا، اس موقع پر وزیراعظم عمران خان نےکہا کہ ایم کیو ایم کے مطالبات تسلیم کریں گے اور اتحادیوں سے کیے گئے وعدے پورے ہوں گے۔
ذرائع کے مطابق وزیراعظم عمران خان نے وفاقی وزیر اسد عمر کو معاملات دیکھنے کی ہدایت کردی۔