افغانستان کے صوبے میدان وردک میں افغان فوج کا ہیلی کاپٹر مارگرایا گیا، جس کے نتیجے میں ہیلی کاپٹر میں سوار 9 فوجی ہلاک ہوگئے۔
افغان میڈیا کے مطابق فوجی ہیلی کاپٹر ایم آئی 17 کو راکٹ سے نشانہ بنایا گیا جس کے نتیجے میں پائلٹ اور عملے کے 3 افراد سمیت افغان اسپیشل فورس کے 5 اہلکار مارے گئے۔
طالبان سمیت کسی گروپ نے ہیلی کاپٹر کو مار گرانے کی ذمہ داری قبول نہیں کی ہے۔
دوسری جانب افغانستان کے چیف آف آرمی اسٹاف یاسین ضیا نے ہیلی کاپٹر مار گرانے کی تصدیق کرتے ہوئے بتایا کہ میدان وردک کے ضلع محسود میں فوجی ہیلی کاپٹر کو نشانہ بنایاگیا۔
ان کا کہنا تھا کہ افغان فوجیوں کو شہید کرنے والوں کو قانون کے کٹہرے میں لایا جائےگا اور حملہ کرنے والوں کو بھرپور جواب دیا جائے گا۔