روپے کے مقابلے میں ڈالر کی قدر کو مزید تنزلی کا سامنا

انٹربینک مارکیٹ میں ڈالر کی قدر مزید 29 پیسے گھٹ کر 155 روپے 45 پیسے کی سطح پر آگئی

               
March 18, 2021 · اہم خبریں, کامرس
انٹربینک مارکیٹ میں ڈالر کی قدر اتار چڑھاؤ کے بعد 17پیسے گھٹ کر 154.61روپے کی سطح پر بند ہوئی

انٹربینک مارکیٹ میں ڈالر کی قدر اتار چڑھاؤ کے بعد 17پیسے گھٹ کر 154.61روپے کی سطح پر بند ہوئی

کراچی: زرمبادلہ کی دونوں مارکیٹوں میں جمعرات کو بھی روپے کے مدمقابل ڈالر کی قدر کو مزید تنزلی کا سامنا رہا۔
مارکیٹ سے موصولہ اطلاعات کے مطابق انٹربینک مارکیٹ میں ڈالر کی قدر مزید 29 پیسے گھٹ کر 155 روپے 45 پیسے کی سطح پر بند ہوئی جبکہ اوپن کرنسی مارکیٹ میں ڈالر کی قدر 10 پیسے گھٹ کر 156 روپے 10 پیسے پر بند ہوئی۔