کراچی: عالمی مارکیٹ اور ملکی مارکیٹ میں سونے کے نرخ میں اضافہ ہوگیا۔
بین الاقوامی بلین مارکیٹ میں فی اونس سونے کی قیمت 7 ڈالر اضافے سے 1735 ڈالر کی سطح پر پہنچنے کے باعث مقامی صرافہ مارکیٹوں میں بھی جمعرات کو فی تولہ اور فی 10 گرام سونے کی قیمتوں میں بالترتیب 200 روپے اور 171 روپے کا اضافہ ہوگیا۔
نتیجے میں ملک بھر میں فی تولہ سونے کی قیمت بڑھ کر 106600 روپے اور فی دس گرام سونے کی قیمت بڑھ کر 91392 روپے ہوگئی۔
دریں اثنا فی تولہ چاندی کی قیمت بغیر کسی تبدیلی کے 1370 روپے اور فی 10 گرام چاندی کی قیمت 1174 روپے 55 پیسے پر مستحکم رہی۔