مسلم لیگ نون کے رہنماء محمد زبیر کا کہنا ہے کہ پاکستان ڈیموکریٹک موومنٹ کے اتحاد کو برقرار رکھنا سب سے بڑا چیلنج ہے۔
سابق گورنر سندھ محمد زبیر نے نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ہم کوئی قربانیوں کا مقابلہ نہیں کررہے اور ہم جمہوریت کیلئے پیپلزپارٹی کی قربانیوں کا بھی احترام کرتے ہیں تاہم سب سے زیادہ قربانیاں مسلم لیگ ن نے دی ہیں۔
محمد زبیر کا کہنا تھا کہ پی ڈی ایم کے اجلاس میں چیئرمین سینیٹ پیپلز پارٹی، ڈپٹی چیئرمین جے یو آئی (ایف) اور اپوزیشن لیڈر کی سیٹ مسلم لیگ نون کو دینے کا فیصلہ ہوا تھا۔
محمد زبیر نے کہا کہ پیپلزپارٹی سمجھتی ہے کہ استعفیٰ دینے سے مسئلہ حل نہیں ہوگا، پیپلزپارٹی کے سی ای سی اجلاس سے لگتا تھا وہ الگ لائن لے رہے ہیں۔