ظہیر احمد بابر ڈپٹی چیف آف ائیراسٹاف ایڈمن کے طور پر کام کر رہے تھے۔فائل فوٹو
ظہیر احمد بابر ڈپٹی چیف آف ائیراسٹاف ایڈمن کے طور پر کام کر رہے تھے۔فائل فوٹو

پاک فضائیہ کے نئے سربراہ ظہیر احمد بابر نے کمان سنبھال لی

پاک فضائیہ کے سربراہ مجاہد انور خان عہدے سے سبکدوش ہو گئے جبکہ ان کی جگہ نئے ایئر چیف ظہیراحمد بابرنے کمان سنبھال لی ۔

تفصیلات کے مطابق پاک فضائیہ میں کمانڈ کی تبدیلی کی تقریب سے سبکدوش ایئر چیف مجاہد انور خان نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ پاک فضائیہ میں خدمات سرانجام دینا میرے لیے فخر ہے، قوم کے تعاون سے ملکی دفاع ناقابل تسخیر ہے، ہر قیمت پر دشمن کے عزائم ناکام بنائیں گے، ہر شعبہ میں تعاون پر اپنے سٹاف کا شکر گزار ہوں، اتحاد ہی کامیابی کا بنیادی جز ہے۔ انہوں نے نئے ایئر چیف کیلیے نیک تمناوں کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ ظہیر احمد بابر کی کمان میں پاک فضائیہ مزید ترقی کرے گا۔

یاد رہے ظہیر احمد بابر ڈپٹی چیف آف ائیراسٹاف ایڈمن کے طور پر کام کر رہے تھے۔ انہوں نے 1986ءمیں پاک فضائیہ میں شمولیت اختیارکی تھی۔ ایئر چیف مارشل ظہیر احمد بابر فائٹر اسکوارڈرن، آپریشنل ائیربیس اور ریجنل ائیر کی کمانڈ بھی کر چکے ہیں۔ اس کے علاوہ ایئر چیف مارشل ظہیر احمد بابر اسسٹنٹ چیف آف ائیر سٹاف آپریشن و ریسرچ اور ترقی کے طور پر بھی خدمات دے چکے ہیں۔