وفاقی وزیر سائنس و ٹیکنالوجی فواد چوہدری نے سپریم کورٹ کے انڈر ٹرائل جج کے خلاف سخت موقف اختیارکرتے ہوئے سوشل میڈیا پر پیغام جاری کردیا ۔
تفصیلات کے مطابق فواد چوہدری نے ٹویٹرپر پیغام جاری کرتے ہوئے کہا کہ ”ایک ہفتے سے سپریم کورٹ کے ایک انڈر ٹرائل جج کی تقریریں سن رہے ہیں اگر جواب دیا تو دکھ ہوا سے توہین ہوگئی کے بھاشن آجائیں گے، محترم اگر اپ کو بھی اپنے گاڈ فادر افتخار چوہدری کی طرح سیاست کاشوق ہے تو مستعفیٰ ہو کر کونسلر کا الیکشن لڑ لیں مقبولیت اور قبولیت دونوں کا اندازہ ہو جائیگا۔“
ایک ہفتے سے سپریم کورٹ کے ایک انڈر ٹرائیل جج کی تقریریں سن رہے ہیں اگر جواب دیا تو دکھ ہوا سے توہین ہوگئ کے بھاشن آجائیں گے محترم اگر اپ کو بھی اپنے گاڈ فادر افتخار چوہدری کی طرح سیاست کاشوق ہے تو مستعفیٰ ہو کر کونسلر کا الیکشن لڑ لیں مقبولیت اور قبولیت دونوں کا اندازہ ہو جائیگا
— Ch Fawad Hussain (@fawadchaudhry) March 19, 2021