سیکریٹری سینیٹ نے چیئرمین کے الیکشن میں شکست کھانے والے پاکستان ڈیموکریٹک موومنٹ (پی ڈی ایم )کے امیدوار یوسف رضا گیلانی کو مسترد شدہ ووٹ دینے سے انکار کر دیا۔
رپورٹس کے مطابق سیکریٹری سینیٹ کی جانب سے کہا گیا کہ ہم نے ریکارڈ سیل کر دیا ہے، اب اسے عدالت کے حکم پر ہی ڈی سیل کیا جائے گا، یہ مسترد شدہ ووٹ لینے یوسف رضا گیلانی کے وکیل ان کے پاس پہنچے تھے۔
یوسف رضا گیلانی کے وکیل نے بتایا ہے کہ سیکریٹری سینیٹ نے مسترد شدہ ووٹ دینے انکار کیا تاہم دیگر دستاویزات فراہم کر دی ہیں۔ دستاویزات کی جانچ پڑتال کے بعد عدالت سے جلد از جلد رجوع کیا جائے گا۔