کراچی کے تین سرکاری ہسپتالوں کے معاملے پر وفاق اور سندھ حکومت میں ٹھن گئی۔سندھ نے وفاق کی جانب سے بنائے گئے بورڈآف گورنرز کی مخالفت کردی ۔
وفاقی حکومت نے آج ایک نوٹی فیکیشن کے تحت جناح اسپتال کراچی کو بورڈ آف گورنرز کےماتحت کیا، وفاقی نے جناح اسپتال کو بورڈ آف گورنرز کے ماتحت کرنے کے لیے طبی تعلیمی آرڈیننس2020 کا سہارا لیا۔
بورڈ آف گورنرز میں مشتاق قاسم چھاپرا، رونق لاکھانی، ڈاکٹر محمد عرفان داؤدی اور راشد خان کو شامل کیا گیا، نوٹی فیکیشن کے مطابق آرڈیننس کااطلاق فوری طور پر ہوگا۔
ذرائع کے مطابق وفاقی حکومت نے کراچی کے جناح اسپتال، این آئی سی وی ڈی اوراین آئی سی ایچ کو بورڈ آف گورنرزکے تحت چلانے کا فیصلہ کیا ہے جس کے لیے سندھ سے 2 نام مانگے گئے ہیں۔
ترجمان محکمہ صحت کا بتانا ہےکہ ہسپتالوں کی وفاق کو منتقلی کا معاملہ عدالتوں میں ہے اورہسپتالوں کی منتقلی پیچیدہ مسئلہ ہے۔
ترجمان کا کہنا تھا کہ وفاق کی جانب سے سندھ سے نام مانگے گئے ہیں لیکن وزیرصحت سندھ نے وفاق کو نام دینے سےانکار کردیا ۔