وزیر اعظم عمران خان کو کورونا ہوگیا ہے۔ یہ بات وزیر اعظم کے معاون خصوصی برائے صحت ڈاکٹر فیصل سلطان نے اپنے ٹویٹ میں بتائی۔
ڈاکٹر فیصل سلطان کا کہنا ہے کہ وزیر اعظم عمران خان نے خود کو گھر میں قرنطینہ کرلیا ہے، ان کا کورونا ٹیسٹ مثبت آیا تھا۔
یاد رہے حال ہی میں چند روز قبل وزیر اعظم عمران خان نے کورونا سے بچائو کے لیے ویکسین لگوائی تھی۔