وزیر اعظم عمران خان کے علاوہ کورونا ویکسین لگوانے والے وفاقی دارالحکومت کے ڈاکٹروں میں بھی کورونا وائرس کی تصدیق نے عوام کو شکوک و شبہاب میں مبتلا کردیا
وزیر اعظم عمران خان کے علاوہ کورونا ویکسین لگوانے والے وفاقی دارالحکومت کے ڈاکٹروں میں بھی کورونا وائرس کی تصدیق نے عوام کو شکوک و شبہاب میں مبتلا کردیا

کورونا ویکسین لگوانے والوں کو کورونا ۔ ۔ ۔ ویکسینیشن پر سوالات اٹھنے لگے

کورونا ویکسین لگوانے والوں کو کورونا ہونے کی خبریں سامنے آنے کے بعد کووڈ 19کی ویکسینیشن پر سوالات اٹھنے لگے۔
ذرائع کے مطابق وزیر اعظم عمران خان کے علاوہ کورونا ویکسین لگوانے والے وفاقی دارالحکومت کے ڈاکٹروں میں بھی کورونا وائرس کی تصدیق نے عوام کو شکوک و شبہاب میں مبتلا کردیا ہے۔
وفاقی دارالحکومت اسلام آباد سے خبریں موصول ہورہی ہیں کہ ویکسینیشن کرانے والے ڈاکٹروں کو میں کورونا وائرس کی تصدیق ہورہی ہے۔
آج ہی وزیر اعظم پاکستان عمران خان کا بھی کورونا ٹیسٹ مثبت آیا ہے حالانکہ وزیر اعظم نے دو روز قبل ہی کورونا ویکسین لگوائی تھی۔
وزیر اعظم کی کورونا رپورٹ مثبت آنے کے بعد شکوک و شبہات پیدا ہونے لگے ہیں کہ پاکستان کو دی جانے والی ویکسین ٹھیک بھی ہے یا نہیں۔