سندھ ہائی کورٹ نے صوبائی حکومت کو دوران سروس انتقال کرنے والے پولیس اہلکاروں کے بچوں کو فوری نوکریاں دینے کا حکم دے دیا ہے۔
سندھ ہائی کورٹ نے انتقال کرنے والے پولیس اہلکاروں کے بچوں کوملازمت دینے سے متعلق کیس نمٹاتے ہوئے سندھ حکومت، چیف سیکریٹری اور آئی جی پولیس کو عمل کے لیے نوٹسز جاری کردیے۔
سندھ ہائی کورٹ نے تحریری حکمنامے میں کہا ہے کہ سندھ حکومت پولیس اہلکاروں کے بچوں کی درخواستوں پر غور کرے۔ انتقال کرنے والے پولیس اہلکاروں کے بچے چیف سیکریٹری سندھ کو درخواستیں دیں۔
عدالتی حکمنامے میں کہا گیا ہے کہ اگر مطلوبہ تعلیمی معیار ہو تو فوری نوکریوں کے آفر لیٹر جاری کیے جائیں۔ نوکریاں نہ دینے پر درخواست گزار دوبارہ عدالت سے رجوع کریں۔