خاتون اول بشریٰ بی بی کا بھی کورونا ٹیسٹ مثبت آ گیا

انہوں نے بھی خود کو آئیسولیٹ کرلیاہے ۔

               
March 21, 2021 · اہم خبریں, قومی
وزیراعظم ویکسین لگوانے سے قبل ہی کورونا کا شکار ہوئے ہیں ۔اسد عمر۔فائل فوٹو

وزیراعظم ویکسین لگوانے سے قبل ہی کورونا کا شکار ہوئے ہیں ۔اسد عمر۔فائل فوٹو

وزیراعظم عمران خان کے بعد ان کی اہلیہ اور خاتون اول بشریٰ بی بی کا بھی کورونا ٹیسٹ مثبت آ گیاہے ۔

تفصیلات کے مطابق وزیراعظم عمران خان نے کورونا مثبت آنے کے بعد خود کو گھر میں قرنطینہ کر لیاہے تاہم اب حکومتی ذرائع کا کہناہے کہ بشریٰ بی بی کابھی ٹیسٹ مثبت آ گیاہے اورانہوں نے بھی خود کو آئیسولیٹ کر لیاہے ۔

یہ خبر ایسے وقت میں سامنے آئی ہے جب دو دن قبل ہی وزیراعظم عمران خان نے کورونا ویکسین لگوائی تھی جس کی ویڈیو بھی ٹویٹر پرشیئرکی گئی تاہم اسد عمرکا کہناہے کہ وزیراعظم ویکسین لگوانے سے قبل ہی کورونا کا شکار ہوئے ہیں ۔