مسلم لیگ ن یوتھ ونگ کےصدر کیپٹن ریٹائرڈ صفدر کا کہنا ہے کہ آمریت کے دور میں ترقی ہوتی تو دنیا بھر میں یہی نظام ہوتا۔
کیپٹن ریٹائرڈ محمد صفدر نے لاہور میں یوتھ ونگ کنونشن کے انتظامات کا جائزہ لیا اور میڈیا سے گفتگو میں ان کاکہنا تھا کہ مریم نواز انتقامی کارروائیوں سے گھبرانے والی نہیں، 26 مارچ کو نیب میں پیش ہوں گی۔
کیپٹن ریٹائرڈ صفدر کا کہنا تھا کہ نیب سیاسی انتقام کا ادارہ ہے، مریم سے ذاتی عناد کی بنیاد پر سیاسی انتقام لیا جا رہا ہے۔
ایک سوال کے جواب میں رہنما مسلم لیگ ن کا کہنا تھا کہ سیاستدانوں پرانڈے اور سیاہی پھینکنے کا کلچر اچھا نہیں ہے۔
محمد صفدرکا مزید کہناتھا کہ نوجوان پی ڈی ایم کے دھرنے میں 3 ماہ بیٹھیں گے اورعید الاضحیٰ بھی ڈی چوک اسلام آباد میں منائیں گے، جو پی ڈی ایم کی ٹرین میں نہیں بیٹھے گا وہ پچھتائے گا۔