قیمتوں میں اضافے کا حتمی فیصلہ وفاقی حکومت سے منظوری کے بعد ہو گا۔فائل فوٹو
قیمتوں میں اضافے کا حتمی فیصلہ وفاقی حکومت سے منظوری کے بعد ہو گا۔فائل فوٹو

گیس صارفین کمرکس لیں۔105 ارب روپے کا اضافی بوجھ ڈالنے کی تیاریاں

حکومت کی گیس صارفین پر 105 ارب روپے کا اضافی بوجھ ڈالنے کی تیاریاں، سوئی ناردرن اور سدرن نے گیس 97 فیصد تک مہنگی کرنے کی سفارش کر دی۔

اوگرا کے مطابق گیس کی قیمت میں اضافے کی درخواست آئندہ مالی سال کیلیے کی گئی، سوئی سدرن کی قیمت میں 109 روپے 78 پیسے فی ایم ایم بی ٹی یو اضافے کی درخواست کی گئی ہے جبکہ نرخ 778.59 روپے سے بڑھا کر 888.37 روپے مقرر کرنے کی سفارش کی گئی۔

اوگرا کی جانب سے مزید کہا گیا ہے کہ درخواستوں پر سماعت کے بعد قیمت میں اضافے کا حتمی فیصلہ ہو گا۔