سوشل میڈیا پر خبریں گرم ہیں کہ وفاقی وزیر دفاع پرویز خٹک کے بیٹے اور ممبر صوبائی اسمبلی ابراہیم خٹک کی شادی پیپلز پارٹی کے رہنما نوابزادہ خواجہ محمد خان ہوتی کی بیٹی کے ساتھ گزشتہ روز سرینہ ہوٹل میں انجام پا گئی ہے ۔
تفصیلات کے مطابق سوشل میڈیا پر چلنے والی خبروں میں کہا جارہاہے کہ یہ شادی کی تقریب اسلام آباد کے سرینہ ہوٹل میں ہوئی جس میں سیاست سے تعلق رکھنے والی معروف شخصیات نے بھی شرکت کی لیکن کہا جارہاہے کہ پرویز خٹک نے اپنے بھائی لیاقت خٹک کو اہل خانہ سمیت شادی میں شرکت کی دعوت ہی نہیں دی ۔
پارلیمانی لیڈر الحاج بلاول آفریدی صوبائی اسمبلی الحاج شفیق شیر آفریدی اور الحاج سید نواب آفریدی وزیر دفاع پرویز خٹک کے بیٹے ابراہیم خٹک کے شادی تقریب میں شرکت کرکے مبارکباد دی۔ اس موقع پر چئیرمین سینیٹ و دیگر پارلیمنٹرین اور قائدین سے بھی ملے
@Mustafa_PPP @bilalafridi788 pic.twitter.com/JogtdEjRtT— Mpa Bilawal Afridi (Updates) (@TeamBilawalAf) March 20, 2021
سوشل میڈیا پر وائرل ہونے والی تصاویر میں یہ دکھائی دے رہاہے کہ تقریب میں کورونا ایس او پیز کا کوئی خاص خیال نہیں رکھا گیا ۔ خاندانی ذرائع کا کہناہے کہ وفاقی وزیر دفاع پرویز خٹک کے دونوں صاحبزادوں کی شادی کا ولیمہ آبائی گاوں مانکی شریف میں گیارہ اپریل کو منقعد ہوگا۔
گزشتہ دنوں دونوں بھائیوں کے مابین اختلافات سامنے آئے تھے اور دونوں جانب سے ایک جلسے میں فائرنگ کا تبادلہ بھی ہوا تھا ۔۔ اختلافات نے چند ہفتے قبل نوشہرہ میں صوبائی اسمبلی کے نشست پر ہونے والے ضمنی انتخابات کے موقع پر شدت اختیار کرلی تھی جس میں لیاقت خٹک نے اپنی پارٹی پاکستان تحریک انصاف کے امیدوار کے مقابلے میں مسلم لیگ نون کے امیدوار کی حمایت کی تھی اور ان کی جیت کی خوشی میں اپنے ہجرے میں میوزک پارٹی بھی منعقد کی تھی۔ بعد ازاں صوبائی حکومت نے انہیں وزارت سے ہٹا دیا تھا۔