وزیر اعلیٰ پنجاب کی معاون خصوصی ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان کا کہنا ہے کہ پنجاب حکومت مولانا فضل الرحمن کی ویکسی نیشن کرنے کی منتظر ہے۔
سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر پیغام جاری کرتے ہوئے فردوس عاشق اعوان نے کہا کہ مولانافضل الرحمن آج جاتی امراءشاہی محل میں جعلی راجکماری کے سامنے حاضری ضرور دیں لیکن پہلے کورنا وائرس کی ویکسی نیشن کے لیے بزدار حکومت کے قائم کردہ ویکسی نیشن سینٹرزپرتشریف لائیں اور اپنی ویکسی نیشن کرائیں، تاکہ آپ کورونا سے اور عوام آپکے ہر قسم کے شر سے محفوظ رہیں۔
فردوس عاشق اعوان نے ایک اور پیغام میں کہا کہ کورونا خطرات کے پیش نظر پاکستان تحریک انصاف کی حکومت شہریوں کو کورونا ویکسین کی فراہمی کیلیے سرتوڑ کوشش کررہی ہے اور دوسری جانب مولانا فضل الرحمن اقتدار سے دوری اور پے در پے شکستوں کا غم دور کرنے میں مصروف بھاگ دوڑ کررہے ہیں۔