مسلم لیگ ن کے رہنما رانا ثنا اللہ نے کہا ہے کہ آصف زرداری کی خبر دینے والے نے پی ڈی ایم کو نقصان پہنچایا۔ پی ڈی ایم کی تحریک ضرورکامیاب ہوگی،پی ڈی ایم تحریک کو 10 پارٹیاں چلائیں، 9 یا 3 یہ کامیاب ہوگی۔
لاہور میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے رانا ثنا اللہ نے کہاکہ یہ سب کچھ پیپلزپارٹی کیلیے بہترنہیں ہوااس کی تحقیقات ہونی چاہئیں،جوٹیم سینیٹرزکوووٹنگ کیلیے گائیڈ کررہی تھی تحقیق ہونی چاہیے،جس نے نام پرمہرلگانے کاکہااس پربھی تحقیقات ہونی چاہئیں۔
لیگی رہنما نے کہاکہ میری ذاتی رائے لی جائے تودھرنا 126 دن کاریکارڈتوڑکر127 دن ہوناچاہیے،عید الفطرکے بعدترجمانوں اورگالی گلوچ بریگیڈ کی اٹھکیلیاں ختم ہونیوالی ہیں،لانگ مارچ عیدکے بعد تک ملتوی ہوااس کوختم نہیں کیاگیا۔