یپلزپارٹی نے چیئرمین سینیٹ الیکشن اسلام آبادہائیکورٹ میں چیلنج کردیا،یوسف رضاگیلانی کی جانب سے وکیل فاروق ایچ نائیک نے درخواست دائر کی،درخواست میں وفاق، سیکریٹری سینیٹ اور دیگر کو فریق بنایاگیا ہے۔
نجی ٹی وی کے مطابق درخواست میں موقف اختیارکیاگیاہے کہ غیرآئینی طور پر صحیح ووٹ کومستردکیاگیا ،یوسف رضاگیلانی نے حقیقی طور پر49 ووٹ حاصل کیے ،یوسف رضاگیلانی کے سات ووٹ بلاوجہ مسترد کیے گئے،مستردووٹوں کو عدالت کاﺅنٹ کرے تو چیئرمین سینیٹ یوسف گیلانی بنیں گے ۔درخواست میں استدعا کی گئی ہے کہ اسلام آباد ہائیکورٹ سینیٹ الیکشن پر حکم امتناع جاری کرے ۔
رجسٹرارآفس نے یوسف رضاگیلانی کی درخواست وصول کرکے کارروائی شروع کردی،رجسٹرار آفس نے کہاہے کہ درخواست24 مارچ کو سماعت کیلیے مقررکی جائے گی ۔