انتظامیہ، ڈرائیورزاور اساتذہ کام جاری نہیں سکیں گے ۔فائل فوٹو
انتظامیہ، ڈرائیورزاور اساتذہ کام جاری نہیں سکیں گے ۔فائل فوٹو

کورونا ایس او پیز پر سختی سے عمل درآمد کروانے کا فیصلہ

کورونا کے بڑھتے کیسز کے باعث نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر (این سی او سی) نے وفاقی دارالحکومت سمیت ملک بھر میں کورونا ایس او پیز  پر سختی سے عمل درآمد کروانے کا فیصلہ کیا ہے۔

وفاقی وزیر اور این سی او سی کے سربراہ اسد عمر نے سوشل میڈیا پر اپنے بیان میں بتایا کہ این سی او سی نے آج ہونے والے  اجلاس میں کورونا کے باعث لگائی گئی پابندیوں میں اضافے کا فیصلہ کیا ہے۔

اسد عمر کا کہنا تھا کہ بڑھتے ہوئے مثبت کیسز کے باعث مختلف سرگرمیوں پر پابندی کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

ان کا مزید کہنا تھا کہ اسلام آباد اور صوبائی انتظامیہ کو کورونا ایس او پیزپرسختی سے عمل درآمد کروانے کی ہدایت کی گئی ہے۔

وفاقی وزیر کا کہنا تھا کہ ایس او پیزکی خلاف ورزیوں پر اسلام آباد اور صوبائی انتظامیہ کو کریک ڈاؤن کا کہا ہے۔